چھوٹی عادتیں بڑا انقلاب
وہ کونسی چھوٹی چھوٹی چیزیں یا عادتیں ہیں۔ جن کی وجہ سے آپ کی زندگی میں انقلاب آسکتا ہے؟
سب سے پہلے پانچ بجے اٹھنا شروع کریں۔
پھر منہ ہاتھ دھوئیں۔ برش کریں۔ دانت صاف کریں۔ بال ٹھیک کریں۔ کنگی کریں۔ اور نماز اور تسبیح اور تلاوت کریں۔اپنے رب کا شکر ادا کریں۔ تمام نعمتوں کے لیے۔ جو آپ کو یاد اور جو یاد نہیں ہیں۔شکرگزار بنیں۔ اور رب کے علاوہ بندوں کا بھی شکر ادا کریں۔ اپنے پارٹنر کا بھی شکر ادا کریں۔جن کی بدولت آپ سکون کاسانس لے رہے ہیں۔ اور اپنے والدیں اور اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کریں۔ جن کی بدولت آپ انسان ہیں ۔اور مستقبل میں جوکچھ آپ حاصل کرنا چاہتےہیں۔ انکا ابھی سے شکرادا کرنا شروع کریں۔ اور اپنے رب پر بروسہ رکھیں۔ اور اپنے رب کے ہر حکم کو دل و جان سے قبول کریں۔ اور آپ کی زندگی میں جو ہورہا ہے۔ وہ رب پہ چھوڑ دیں۔
تھوڑی بہت واک کریں۔ یا ہلکی پھلکی ایکسرسائز کریں۔ اور صبح سوریرے قدرت کار نظارہ کریں۔ اور سورج کو دیکھیں۔ اور اسکے علاوہ مسجد اور پارک کا چکر لگائیں۔ اور آخری چیز کتاب اور مراقبہ کے لیے وقت نکالیں۔دس منٹ بھی کافی ہیں۔
ایک چھوٹی سی چیز کریں۔ اگر آپ بہت زیادہ برا محسوس کررہے ہیں۔ یا اکثر بہت منفی اور نیگیٹو محسوس کرتے ہیں۔ ایک کاغذ لیں اور اس پر لکھیں۔ میرا کام صرف محنت کرنا ہے۔ باقی میرا رب سب دیکھ لے گا۔ جب بھی برا لگے۔ کوئی کچھ برا بھلا بولے۔ اس کاغذ کو جیب یا پرس سے نکال کرپڑھیں۔