ٹیچر کے پاس الجبرا کے سوال لے کر گیا
ٹیچر کے پاس میں میگزین سے کچھ الجبرا کے سوال لے کر گیا۔
ٹیچر نے تھوڑی بہت توجہ دی۔ بلکہ زیادہ دی۔
پہلے تو ٹیچر نے پوچھا کہ یہ سوال کس نے پوچھے ہیں۔
بھی الجبرا کے سوال دیکھ کر حل کرتا تھا۔میگزین
گلوبل سائنس میگزین تھا اس ٹائم پہ۔
سکول میں مجھے میتھس کا سبجکٹ مضمون بہت پسند تھا۔
۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ کلاس میں سمجھ آجاتی۔
اور پھر کچھ دن بعد میں بھول جاتا۔
تو ہمارے ایک ٹیچر تھے عمر حیات شاید نام تھا انکا۔
انہوں نے بولا۔
آپ ایک سوال کی کم سے کم بارہ مرتبہ پریکٹس کریں۔
میں نے بارہ مرتبہ تو پریکٹس نہیں کی۔ لیکن اس سے کم میں بھی مجھے اچھا رزلٹ ملا۔
زندگی بھر میں نے یہ فارمولہ استعمال کیا۔ اگر کوئی ویڈیو کورس ہاتھ لگا۔
تو اس کو دیکھنا شروع کیا۔ اگر کوئی آنلان یا آف لائن کورس ملا۔ فری یا پییڈ ۔ ہر جگہ اس فارمولہ نے اچھا رزلٹ دیا۔
کورسس کے ساتھ میں نے یہ کام کیا۔ کہ پہلے سارا کورس ایک بار 2 ایکس سپیڈ میں دیکھا۔
اور ایک ، ایک ویڈیو جو کہ شاید ایک ڈیڑھ گھنٹے کا ویبی نار تھا۔ اس کے ساتھ بھی یہ کام شروع کیا۔
میڈیسن اور دوائی کی طرح صبح اور شام دیکھنا شروع کیا۔ چار سے پانچ دن میں سب یاد ہوا۔ اور پریکٹس کرنا آسان ہوا۔
اگر کوئی پریکٹیل چیز ہے۔ جیسے کے ویڈیو ایڈٹنگ سافٹویر جیسے کہ ایڈوب پریمیر پرو وغیرہ۔
اس کو بھی اسی طریقے سے سیکھا۔ ایک لمبی ویڈیو یا پھر چار پانچ چھوٹی ویڈیو دیکھی۔ تھوڑی بہت پریکٹس کی۔
سمجھ آئی کہ کیا چل رہا ہے۔
اس کے بعد پھر سکل کو چار چاند لگانے ہوتے ہیں۔ پالش کرنا ہوتا ہے۔اس میں ٹائم لگتا ہے۔
ایک بار کیا ہوا کہ مجھے عربی کا شوق چڑھا۔ سکول میں ایک چھوٹا سا کلاس عربی کا بھی تھا۔ بنیادی عربی الفاظ۔
اور پھر میں نے عربی کی کتاب کے ساتھ بھی کم و بیش یہی کام کیا۔
ایک پیج کو دہرایا۔ پھر کتاب میں عربی سطور کو چھپایا۔ اور ٹرانسلیشن کی۔ اور پھر ٹرانسلیشن سے عربی دماغ میں بنائی۔
اور یہی سلسلہ ایک مہینے تک جاری رہا۔ اور اسکی وجہ سے اچھے نمبر آئے۔
ایک بار عامل بننے کا شوق چڑھا۔ ایک کتاب ملی عملیا ت کی۔
وہاں پر اللہ کے نام کے سارے عملیا ت درج تھے۔ مجھے بہت اچھے لگے۔
پھر کیا تھا۔ یہ فارمولہ وہاں بھی استعمال کیا۔
ایک پیج یعنی صفحہ ایک ہفتہ تک پڑھتا رہا۔ مطلب کہ روزانہ ایک پیج ،ایک بار۔
اس طرح مجھے کتاب کا وہ حصہ ازبر ہوا۔
کسی کوئی مسئلہ ہوتا۔ میں لقمہ دیتا۔ یہ اللہ کا نام پڑھ لو۔ اتنی مرتبہ۔
پیر صاحب
teacher k pas magazine sy algebra sawal ly kr gaya