कब = کب
آج ہندی کا ایک اور سبق آپ سب کے لیے۔ہمارے سارے سبق ایک دوسرے سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ جتنا بھی بنادی سبق ہے۔ آپ کہی سے بھی شروع کر سکتے ہو۔
آج کل ہم دو لفظوں پر مشتمل الفاظ کی مشق کر رہے ہیں۔
क = ک
ہندی میں کاف کیلئے یہ لفظ ہے۔جو آپ کو اوپر دکھ رہا ہے۔
क = k
یاد رہے یہ انگلش کے کے کی طرح کا آوازنکالتا ہے۔
یہ ایک انگلش کے ون اور انگلش کے آٹھ کی طرح ہے۔اگر انگلش کے آٹھ کو ہم تھوڑا سا گھمائیں۔ تو یہ لفظ بن جائے گا۔ یا آپ انگلش کے آٹھ کو 90 ڈگری پر گھمائیں ۔ تو یہ بن جائے گا۔۔
ब = ب
دوسرا حرف ب ہے۔ ہندی میں ب اس طرح لکھتے ہیں۔
ब = b
یہ انگلش کہ بی کی طرح ہے۔
اگر میں آپ کو کہوں کہ انگلش کا صفر یعنی زیرو میں آپ ایک ترچھی لائن لگائیں۔ تو یہ لفظ بن جائے گا۔
تو یہ لفظ کب بنے گا۔یاد رہے۔ ہندی بائیں طرف سے لکھی جاتی ہے۔ اور اردو دائیں طرف ہے۔