ایک تجربہ جو کہ پتہ نہیں کیا بنا
ایک تجربہ جو کہ پتہ نہیں کیا بنا
میرے ایک بہت اچھے دوست ہیں۔
انکو پروگرامنگ کا شوق ہے۔
ٹائم انکے پاس بہت کم ہے۔
میں نے ان کو لے کر ایک تجربہ کیا۔
انہوں نے نوڈ جے ایس کو سیکھا تھا۔
صرف کروڈ اپڑیشنز۔تو میں نے انکی فائنل ایئر پروجیکٹ میں مدد کی۔
اور پھر ان کو مزید ایڈوانس کیا۔
پہلے ان سے ایک ای کامرس کی اے پی آئی بنائی۔
ایک یوڈیمی کا کورس ان کو دیا۔
نئے بندوں کا مسئلہ موٹیویشن ہوتا ہے۔
ٹائم منیج کرنا نہیں آتا۔
اور اسکے علاوہ حوصلہ بھی چاہیے ہوتا ہے۔
اور میں نے ان کو ساری ویڈیوز نہیں پکڑائی۔
تھو ڑا تھوڑا کرکے انکو مواد دیا۔
اور انکو ٹاسک دیا۔ کہ یہ مکمل کریں۔
انہوں نے سارا کا کیا۔
اگر کہی مسئلہ آیا ۔ تو چیٹ جی پی ٹی سے مدد لی۔
اور اسکے علاوہ میں نے بھی مدد کی۔
اور اب وہ اس قابل ہیں۔ کہ ایک اچھی اے پی آئی بنا سکتا ہے۔
اور یہ اسکی کامیابی تو ہے ہی۔
ساتھ میں یہ میری کامیابی بھی ہے۔
اور مجھے خوشی بھی بہت ہوئی۔
کہ میری وجہ سے کسی نے کچھ سیکھا۔