لوگ پریکٹس کیوں نہیں کرتے؟

لوگ پریکٹس کیوں نہیں کرتے؟
کچھ لوگ ایسے ہیں۔ جو چیز کلاس میں یا ویڈیو میں آپ ان کو بتادیں۔ وہ ان کو سمجھ آجائے گی۔ کچھ لوگوں کو کچھ کچھ یا تھوڑی بہت سمجھ آئے گی۔ کچھ کو بلکل سمجھ نہیں آئے گی۔ہر انسان آپ کو بولے گا۔ کہ پریکٹس کرو۔ بھائی پریکٹس کرو۔لیکن پریکٹس کرنی کیسے ہے؟یہ کوئی نہیں بتائے گا۔
اگر سمجھ نہیں آئے گی۔ تو پریکٹس کیسے ہوگی؟
اگر آپ کو تھوڑی بہت بھی سمجھ آگئی ہے۔ تو آپ نے کیا کرنا ہے؟ اب پریکٹس کرنی ہے کیسے؟ چھوٹا چھوٹا کر کہ۔ جو بھی آپ نے سیکھا ہے۔ اس کو لیں۔ اور اس کو بار بار دہرانا شروع کریں۔ اگر کوڈنگ ہے۔ تو لکھنا شروع کریں۔ اور کم سے کم سو بار لکھیں۔ اگر کوئی گرافکس یا کوئی کیلی گرافی کا کام ہے۔ تو اس کام کام کو کم سے کم سو بار کریں۔۔اگر آپ نے میری بات مانی اور پریکٹس کی۔ تو جن لوگوں کو کلاس میں سمجھ آئی۔ آپ ان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ اور پریکٹس کا مطلب ہے۔ زبانی کرنا۔ دیکھ کرنا پریکٹس نہیں ہے۔ ہاں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ کہ میں چیز یا کام غلط تو نہیں کررہا۔ مثال کے طور پر چائنیز کا ایک لفظ آپ نے یاد کرنا ہے۔ کلاس میں جب ٹیچر آپ کو بتائے گا۔ تو آپ کو کتنے الفاظ یاد ہونگے؟ یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔ آپ نے گھر آکر ایک لفظ کاپی میں دیکھنا ہے۔ اور ایک سو بار تسبیح لے کرپڑھنا ہے۔ اگر آپ نے کہیں سے کیلی گرافی کا کورس کیا ہے ۔ تو الف کی پریکٹس کریں۔ الف کو سو بار لکھیں۔ چاہیے السٹریٹر پر ہو۔چاہیے کاپی پین لے کریں۔ میں نے ایک ٹیچر سے کورونا میں فلٹر سیکھا۔ اور میں موبائل ایپس بنانا شروع ہوگیا۔ ہفتے میں ایک کلاس ہوتی تھی۔ وہ بھی ہفتہ یا اتوار کو۔ اور اس کورس میں میں نے اتنا سیکھا۔ کہ 40 گھنٹے کہ کورس میں میں نے اتنا نہیں سیکھا تھا۔ وجہ کیا تھا۔ گھر آکر میں نے ویڈیو کیساتھ پریکٹس شروع کی۔ جو ٹیچر نے ویڈیو میں بتایا تھا۔ وہ میں کرنا شروع کردیا۔ بار بار دہرانا شروع کردیا۔ کلاس میں مجھے تھوڑی بہت سمجھ آئی۔ گھر آکر جب دہرنا شروع کیا۔ دہرائی مطلب زبانی پریکٹس۔ کوڈ کو بار بار لکھنا۔کم سے کم سو بار۔ اور یہ کام آپ ایک ہفتے تک کریں۔ جب تک آپ کی دوسر ی کلاس نہیں آتی۔ ہمار ایک الیکٹرانکس کے ٹیچر تھے۔ بہت ہی شاندار اور مزیدار۔ کلاس میں اتنا اچھا پڑھاتے کہ سب کچھ دماغ میں بیٹھ جاتا۔ لیکن جب اگلی جمعرات کو کلاس ہوتی۔ ہم سب بھول چکے ہوتے تھے۔اگر کوئی نئی زبان سیکھنی ہے۔ تو اسکا بھی یہی طریقہ ہے۔ ایک لفظ لیں۔ لفظ کہاں سےلینا ہے۔ یوٹیوب سے کوئی بھی ویڈیو لیں۔ اور ایک ایک لفظ کو سو سو بار پڑھنا شروع کریں۔ پھر دوسرا پھر تیسرا اور پھر چھوتھا اور پھر پانچواں۔ اور پانچ الفاظ کافی ہیں۔ اس کی کل دوبارہ پریکٹس کریں۔ اور پھر مزید پانج لفظ لیں۔۔

Tony BB
 

TonyBB is a Coach , marketer, hypnotist and a founder of RSKVF Production who specializes in providing simple, affordable, and easy to use solutions for Life.

Click Here to Leave a Comment Below 0 comments

Leave a Reply: