Hafiza Aor Memory Kiya Ajeeb Makhlooq Hy – URDU HINDI ARTICLE

 

میموری کیا عجیب مخلوق ہے؟؟؟ آپ اپنا حافظہ کس طرح بہتر کرسکتے ہیں؟

اسکا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟

عام لوگ ،میرے جیسے لوگ کیا کرتے ہیں۔ ایک مضمو ن ، ٹاپک یا آرٹیکل کو لیا۔ اور اسکو بار بار دیکھ کر پڑھ رہیے ہیں۔ یہ یاد

کرنے کا سب سے بیکار طریقہ ہے۔ لیکن اس سے بھی آپ یاد کرسکتے ہیں۔

 

میری نظر میں کسی کا حافظہ کمزور نہیں ہوتا۔ بس ایک چیز کی کمی ہوتی ہے۔ اور اسکو کہتے ہیں۔ ٹریننگ کی کمی۔ اگر

میموری کو ٹرین کرو گے۔ اور اچھی عادتوں کو اپناؤ گے۔ توآپ کی میموری بھی بہت بہتر ہوجائے گی۔

 

ایک ٹائم تھا کہ مسجد جا کر میں بھول جاتا کہ میں نے جوتے کہا رکھے ہوئے ہیں۔ پھر میں نے ایک جگہ مختص کرلی۔ کہ

اس جگہ میں نے جوتے رکھنے ہیں۔ اب مجھے یاد رہتا ہے کہ کہاں جوتے پڑے ہیں۔

 

اگر آپ بغیر سوچھے سمجھے مشینی انداز میں جوتے کہیں بھی پھینک دو گے۔ تو آپ کو جوتا واپس نہیں ملے گا۔

 

صرف جوتا نہیں کو ئی بھی چیز۔ گاڑی یا موٹرسائیکل کی چابی کو لے لیں۔ اگر گھر آکر ایک خاص مختص جگہ پر نہیں رکھی۔ تو

آپ کو نہیں ملے گی۔ آپ چابی کے لیے ایک جگہ مختص کرنی ہے بس۔

 

اگر مشینی انداز میں کہیں بھی گرا دو گے۔ تو پھر نہیں ملے گی۔ بہت دقت ہوگی۔

 

میرے ایک استاد کہتے تھے۔ کہ جو کچھ پڑھو۔ اسکو پھر نو مرتبہ زبانی دہراؤ۔

یعنی جتنا زیادہ زبانی دہرائی ہوگی۔ اتنی ہی اچھی طرح آپ کا حافظہ کام کرے گا۔

 

دہرائی سے مطلب ہے ٹیسٹنگ کرنا۔ اپنے آپ کو امتحان میں ڈالنا۔ جو کچھ دماغ میں ڈالا ہے۔ اسکو باہر نکالنا۔

 

مجھے عربی کی چھوٹی چھوٹی احادیث اور دعائیں۔بہت جلدی یاد ہوجاتی تھی۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ کیسے ہو رہا

ہے۔پھر کیا تھا کہ میں نے اگلی بار سب کچھ نوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کہ پورا پرسس نوٹ کرلیا جائے۔

 

 

کہ اس کے پیچے سائنس کیا ہے۔ اگر عربی یاد ہو رہی ہے۔تو اردو انگلش پھر کیا چیز ہے۔

 

تو اگلی بار جب مجھے کوئی دعا اچھی لگی۔ تو میں نے دعا یاد کرنی شروع کی۔ دعا میں نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں دیکھی۔ پھر

 

اسکو نیٹ پر سرچ کیا۔ پھر اپنے پاس محفوظ کر لیا۔ اور موبائل میں بھی ڈال دی۔

 

جب مجھے دعا یاد آتی۔ تو میں جتنا یاد تھا۔ پڑھ لی دعا۔ اور جو یاد نہیں تھی۔ وہ دیکھ کر پڑھ لی۔ پھر کاموں میں مصروف ہو گیا۔

 

پھر اچانک یاد آئی۔ تو پھر سے دہرائی جتنی مجھے زبانی یاد تھی۔ دماغ پر زور ڈالا۔ کچی پکی یاد تھی۔ پھر دیکھنے کا ٹائم نہیں

 

تھا۔ تو سوچا پھر دیکھ لوں گا۔ تو جب جب دعا یاد آتی رہی۔ میں دہراتا رہا۔

 

اس میں ایک چیز جو کہ بہت زیادہ نوٹ کرنے کی ہے۔ وہ ہے دہرائی۔ اور وہ بھی زبانی دہرائی۔ اور اپنے آپ کو ٹیسٹ

 

کرنا۔ یہاں پھر میں یہ سارے کام جانے انجانے میں کررہا تھا۔

 

اگر سچی بات بتاؤں یہی کام میں ہندی حروف تہجی سیکھتے ٹائم بھی کیا۔یہی کام اشعار کے ساتھ بھی کیاجو شعر پسند ہوتا۔ اخبار

 

یا رسالے میں مل جاتا۔ ۔ اور پروگرامنگ یعنی سی پلس پلس سیکھتے ٹائم بھی کیا۔ اور ان سب میں یہ بہت اچھا رہا۔

 

بیالوجی کے ٹیچر ہمارے نئے آئے۔ اس نے سارا کورس دہرانا شروع کردیا۔ اس ٹائم پہ نویں اور دسویں کی بیالوجی کا پرچہ

 

ایک ہی ہوتا تھا۔ تو وہ ہمیں ڈیلی یعنی روزانہ ایک ٹاپک یا مضمون یاد کرنے کے لیے دیتے تھے۔ اور ہم اسکو یاد کرکے

 

اگلے دن ٹیسٹ دے کر آتے۔ کیا شاندار ہم نے یاد کیا بیالوجی کو اس طریقے سے۔

 

حاصل مضمون یہ ہے کہ کسی کا حافظہ خراب یا برا نہیں ہوتا۔ بس آپ نےکام چوری سے بچنا ہے۔ دماغ آپ کو دھوکہ

 

دے گا۔ کیونکہ دیکھ کر پڑھنا آسان کام ہے۔ اور زبانی پڑھنا تھوڑا سا مشکل کام ہے۔ اور دماغ آپ کی انرجی ہر حال میں

 

بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ تو آپ نے زبانی دہرائی کرنی ہے بس۔ اس کا ایک اور اچھا طریقہ کسی کو پڑھانا بھی ہے۔

 

میں ایک جگہ کسی بزرگ کے بارے میں سنا تھا۔ کہ وہ کسی کسی کو اپنا سبق ضرور سناتے تھے۔ اگر کوئی نا ملتا انکو تو وہ اپنی

 

بکری کو وہ سبق سناتے تھے۔

 

دیکھ کر پڑھنے کا مطلب کیا ہے؟ اِن پٹ

 

اور سنانا یا زبانی پڑھنا کیا ہے؟ آؤٹ پٹ

 

بس یہ یاد رکھ لو۔ پوری زندگی کے لیے کافی ہوجائیں گی۔

 

حفظ کے قاری صاحب کہتے تھے کہ اگر آپ نے زبانی کسی کو سنانا ہے ۔ تو زبانی یا بغیر قرآن کو دیکھے پڑھائی کرو۔

 

اگر کہے پھر کوئی جگہ بھول جاؤ تو وہ دیکھ لو بس۔

 

ہمارے ایک دوست گیٹ ٹیسٹ کی تیاری کررہے تھے۔ تو ہمیں بھی بتایا۔ کہ جو ٹاپک آپ پڑھو پھر اسکو سولات اور

 

معروضی سولات یا خالی جگہ پر کرو یا کوئ ملٹی پل چوائس سوالات ہو۔ وہ حل کرو۔

 

اس سے آپ کا حافظہ بہتر ہوگا۔ اور آپ کو اندزہ ہوجائے گا۔ کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔

 

میرے ایک دوست نما شاگرد کو یاد کرنے اور سمجھنے میں بہت مشکل آتی تھی۔ میں نے انکو بولا۔ یہ جو فیزکس آپ ابھی پڑھ

 

رہے ہو۔ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے۔ تو آپ ابھی باربار پڑھو۔ صبح اُٹھ کر ایک دو بار ہی پڑھو گے۔ تو سب کچھ یاد ہوگا۔

 

اور یہ میرے ساتھ بھی کئی بار ہو چکا ہے۔ کہ پہلی بار سبق کے لیے بیٹھنے پہ کوئی چیز سمجھ نہیں آتی۔ بس آپ نے ہمت

 

نہیں ہارنی۔ اور سبق کو جتنا ہو سکے اسکو دہرانا ہے۔ پھر اسکے بعد جب آپ دوبارہ پڑھائی کے لیے بیٹھو گے۔ تو بہت

 

آسانی سے یاد ہوجائے گا۔

Hafiza Aor Memory Kiya Ajeeb Makhlooq Hy

URDU HINDI ARTICLE

Tony BB
 

TonyBB is a Coach , marketer, hypnotist and a founder of RSKVF Production who specializes in providing simple, affordable, and easy to use solutions for Life.

Click Here to Leave a Comment Below 0 comments

Leave a Reply: