Fiverr par orders nahi Aa rahay hain – Urdu Hindi Article

آئن سٹائن کا ایک قول ہے۔

Doing same thing again and agian.

Expecting different result is insanity.

ہمارے ایک ٹیچر کہتے تھے کہ پروفائل کے ساتھ دل نہیں لگانا۔ اگر پروفائل ڈاؤن یا خراب ہوگئی۔ اور کوئی آرڈر نہیں آ رہا۔

تو نئی بنا لو۔ کوئی بات نہیں۔ پھر سے کام شروع کرو۔ دوبارہ سٹارٹ لو۔اگر آپ اس انتظار میں رہو گے۔ کہ آپ کی

پروفائل پھر سے ٹھیک ہو جائے گی۔

 

تو یہ آپ کی خام خیالی ہے۔ بیس بیس اور تیس تیس ہزار رویوز لے کر لوگ بیٹھے ہیں۔ اور رو رہے ہیں۔ انکی پروفائل کیوں

ڈاؤن ہوئی۔ یہ تو آج تک کوئی نہیں جان سکا۔ اور نہ کسی کو اسکی وجہ پتہ ہے۔

 

سب تکے لگا رہے ہیں۔ میرا ایک جاننے والا عمرہ کے لیے گیا۔ واپس آیا تو کوئی آرڈر نہیں آرہے ۔ میں انکو تنگ کرنے

کے لیے کہتا ہوں۔ کہ عمرہ راس نہیں آیا۔ نعوذباللہ۔

لیکن یہی حال ایک دوسرے دوست کا بھی ہوا۔ جو گلیات چھٹیاں منانے کے لیے گیا تھا۔

اس کے متعلق ایک اور کہانی بھی ہے۔ لیکن وہ پھر کبھی سہی۔

 

فاؤر گیگ اگر ڈاؤن ہو گئی۔ تو نیا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف نئی گیگ بنا لو۔ گیگ فائیور کی فری لانس

ویب سائیٹ پر لسٹنگ کو کہتے ہیں۔نیا ڈسکریپشن اور نیا ٹائٹل ڈالو۔

 

اچھی سی تصویریعنی بینر اپنی گیگ یعنی لسٹنگ کے لیے بناؤ۔

ایک دو ہفتے انتظار کرو۔ اگر آپ کے امپریشن 1000 سے اوپر نہیں ہے۔ تو نئی گیگ بناؤ یہ ڈیلیٹ کردو۔

 

اور یہ کام کرتے رہو۔ جب تک آپ کو آرڈر نہیں مل جاتا۔اگر آپ کا دل مطمئن نہیں تو مت کریں۔ میرا تو یہ تجربہ ہے۔

اور میرے لیے یہ طریقہ کام کررہا ہے۔

 

کوئی بھی گیگ بنانے سے پہلے ریسرچ کرو۔ ریسرچ کرنا اتنا بھی مشکل کام نہیں ہے۔ لوگوں کی گیگز دیکھو کہ لوگ کیا

کررہے ہیں۔

کس طرح کی سروس دے رہے ہیں۔ کس طرح سے ٹیگ ڈال رہے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے۔

 

اگر آپ کو انگلش نہیں آتی تو چیٹ جی پی ٹی سے کام نکال سکتے ہیں۔ آپ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرکہ اپنی گیگ

ڈیسکرپشن لکھ سکتے ہیں۔

 

ایک اور بات اگر آپ کو انگلش نہیں آتی تو فری لانسنگ اور آنلائن کام پھر آپ کے لیے نہیں ہے۔ آپ بہتر ہے پھر

کوئی اور کام کرلیں۔ انگلش سے میرا مطلب تھوڑی بہت انگلش۔ یعنی لکھا ہوا سمجھ آئے۔

 

میں یہ نہیں کہ رہا کہ آپ دو تین ہزار صفحات کہ آرٹیکل لکھ ڈالو۔

اگر آپ کسی پاکستانی افلاطون سے پوچھیں گے۔ کہ آپ فاؤر پر کام کیوں نہیں کرتے۔ تو بولے گا۔ کہ ٹائم نہیں ہے۔

 

کوئی آرڈر آئے گا۔ تو کام کرو گے نا۔

آپ ورک پر لوگوں کو آرڈر ملتا ہی نہیں۔ کیوں کہ محنت اور مشققت بہت ہے۔بہت خوار ہونا پڑتا ہے۔ پر کہیں جا کر کام

ملتا ہے۔فاؤر پر پھر بھی آسانی سے کام مل جاتا ہے۔

بڑے بزرگ کہتے ہیں کہ فیسبک اور یوٹیوب اور انسٹاگرام سے آرڈر لو۔ آپ پورٹ فولیو بناؤ۔ پورٹ فولیو کا مطلب ہے آپ

نے جو کام کیا ہے۔ جو پروجکٹس آج تک کیے ہیں۔ انکی ایک کولیکشن بناؤ۔

اپنا کام کسی ویب سائیٹ یا انسٹاگرام یا یوٹیوب ویڈیو بنا کر ڈال دو۔ پروگرامرز کے لیے گٹ ہب ہے۔ اور اگر آپ کا کام

 

ڈیزائن سے ریلیٹڈ ہے۔ تو آپ بی ہینس یا فلکر یا پھر انسٹاگرام یا پھر یوٹیوب میں ویڈیو بنا کر دالو۔

Urdu Hindi Article
Fiverr par orders nahi Aa rahay hain

Tony BB
 

TonyBB is a Coach , marketer, hypnotist and a founder of RSKVF Production who specializes in providing simple, affordable, and easy to use solutions for Life.

Click Here to Leave a Comment Below 0 comments

Leave a Reply: