SHOQ KA KOI MOOL NAHI
میرا ایک دوست ہے۔ اس کو کتے، بلی، خرگوش اور کبوتر جیسی واہیات چیزیں پالنے کا شوق ہے۔
اس کی شادی ہوئی، تو سلامی میں کافی پیسے جمع ہوئے۔
ایک دن میں نے پوچھا، بھائی پیسوں کا کیا کیا؟
تو اس نے بولا کہ روپے 25000 کا کبوتروں کا جوڑا لیا۔
پہلے تو مجھے صدمہ لگا کہ یہ اتنا پاگل ہے۔ دل میں کافی کچھ بولا بھی۔
پھر میں نے پوچھا،
اچھا، اچھا۔ اور باقی پیسے؟
ایک جوڑا کبوتروں کا بھاگ گیا، تو پھر میں نے ایک اور لیا۔
مطلب کہ بھائی نے روپے 50000 کبوتربازی کی نظر کر دیے۔
DeepSeek
کل ایک پوسٹ نظر سے گزری کہ چین نے 6 ملین ڈالر میں ڈیپ سیکھ بنایا۔
پھر یاد آیا ہم نے 20 ملین ڈالر فائر وال پر لگا دیے۔
کسی نے کیا خوب کہا ہے، شوق کا کوئی مول نہیں۔
ہماری ترجیحات اور کسی کبوترباز کی ترجیحات میں زیادہ فرق نہیں ہے۔
#khotachudary #peersb #kabotarbaz #kalizuban