شروع شروع میں جب لاراویل پر کام شروع کیا۔ تو میری فائل اکثر غائیب ہو جاتی تھی۔
پھر گوگل میں پورا دن کھپانے کے بعد سمجھ آیا کہ یہ تو انیٹی وائرس کی کارستانی ہے۔
اگر آپ کا تعلق کمپیوٹر کہ شعبہ سے ہے۔ تو قرآنٹائین کا نام آپ نے اکثر سنا ہوگا۔
اکثر انٹی وائرس میں یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔ اسکا مطلب کیا ہے؟
فرض کریں آپ نے کمپیوٹر میں کوئی ایسی چیز ڈالی انٹریٹ سے۔
جو کہ انٹی وائرس کو مشکوک لگی۔
یا آپ کسی پروگرامنگ لینگویج پر کام کررہے ہیں۔
میں جب رسٹ لیگویج، گو لینگویج یا پھر پی ایچ پی یا لااویل پر کام کرتا ہوں۔
تو اینٹی وائرس میرے فائلز کو مشکوک سمجھ کر بلاک یا قرآنٹائین کردیتا ہے۔
تاکہ آپ کے کمپیوٹر کو اس سے نقصان نہ ہو۔
کمپیوٹر ایک مشین ہے۔ اس کو صحیح غلط میں فرق نہیں پتا۔
تو جب اینٹی وائرس آپ کی فائل قرآنٹائین کرتاہے۔ تو پھر آپ اس کو استعمال نہیں کر سکتے۔
یا وہ خود سے کوئی کام نہیں کرسکتا یا رن نہیں ہو سکتا۔
اس کے لیے آپ کو اسے بتانا پڑتا ہے۔ کہ بھائی یہ فائل ٹھیک ہے۔
مجھے اس فائل پر بروسہ ہے۔ اور آئندہ اس فائل کو مت مشکوک سمجھنا۔
لیکن کمپیوٹر تو مشین ہے۔ اگلی بار پھر آپ کی فائل غائب کردے گا۔ اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
اب اسکا کوئی سیدھا حل تو ہے نہیں۔
کہ آپ انٹی وائرس کو ختم کر دو۔ یہ بھی بات ہوئی۔
یا پھر آپ عارضی طور پر انٹی وائرس کو ایک گھنٹے کے لیے بند کردو۔
لیکن اس میں بھی خطرہ ہے۔
تو جب آپ کی فائل غائب ہوجائے۔ تو آپ نے انٹی وائرس کو بتانا ہے۔ کہ بھائی اس فائل کو مت چھیڑو۔
What is Quarantine in Antivirus urdu
urdu articles
hindi articles
اردو آرٹیکل