Final year project aor desi students

میں کافی  افلاطون ٹائپ سٹوڈنٹ سے ملا ہوں۔ جن کو فائنل ایئر پروجیکٹ میں ہیلپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن میں انکو کیا کہتا ہوں۔ کہ بھائی۔ ایک سمپل پروجیکٹ بناؤ اور جان چھڑاؤ۔ زیادہ کمپلیکس پروجیکٹ پر کام مت کریں۔ اور ایسے پروجیکٹ پر تو بلکل بھی مت کام کریں۔ جس کی آپ کے ٹیچر کو بھی سمجھ نہیں آتی۔

سٹارٹ میں بہت جوش ہوتا ہے۔ دنیا کو فتح کرنے چلے ہیں۔ بھائی آپ نے تھیسس بھی لکھنا ہے۔ اور ٹیچر نے آپ کی ہیلپ بلکل بھی نہیں کرنی ہے۔ اس کو اپنے

ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی پڑی ہے۔ یا پھر وہ ہر جگہ سے دھتکارا گیا ہے۔ اس کو صرف نوکری چاہیے تھی اور بس۔

پروجیکٹ ایسا ہونا چاہیے۔ جو آسانی سے کمپلیٹ ہو۔ اور باقی ٹیم ممبر بھی آپ کی ہیلپ کر سکے۔ اچھے دوستوں کے ساتھ پروجیکٹ اور بزنس کرنے کا نقصان یہ ہے کہ کافی ساری دوریاں اور رنجشیں آ جاتی ہیں۔

کوئی سمپل پروجیکٹ لیں اور مکمل کریں۔ پوری زندگی پڑی ہے۔ ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں ایڈوانس پروجیکٹ کریں۔ آسان پروجیکٹ کریں۔ نمبر اور گریڈز لیں۔ اور پھر پوری زندگی پڑی ہے۔ کرو جو کرنا ہے۔ آخری سمسٹر میں کیو ں پنگے لینے ہیں؟

ہمارے ٹیچر کو پورا تھیسس نظر نہیں آتا۔ لیکن وہ ٹیبل آف کنٹنٹ میں آپ کی غلطی نکالے گا۔ پیج نمبر کیوں نہیں ڈالا۔ یہ غلطی نکالے گا۔ مطلب کے فضول فضول قسم کی غلطیاں۔

ایک ٹیچر نے مجھے بولا کہ سٹوڈنٹس بہت بے وفا ہیں۔ یونیورسٹی کے بعد آپ کو سلام بھی نہیں کرتے۔ بعد میں مجھے پتہ چلا۔ کہ ٹیچر سٹوڈنٹس سے پروجیکٹ اور تھیسس کے پیسے لیتا ہے۔ ایک سٹوڈنٹ ایسا بھی تھا۔ جو کہ بہت غریب تھا۔ اور اس کے پیرنٹس مرچکے تھے۔ لیکن اس سے بھی پیسے لیے۔ پھر آپ کی کوئی رسپیکٹ کیوں کرے؟

ایسا پروجیکٹ جو 2 سمسٹر میں مکمل ہو سکے۔

اور آپ کے کورس ورک  کا بھی حرج نا ہو۔

آپ نے ساتھ ساتھ یہ سمسٹر بھی پاس کرنا ہے۔

اور پروجیکٹ پر کام بھی کرنا ہے۔

آپ کے پاس ٹاتم بہت لمٹڈ ہے۔

یہ پروجیکٹ جلدی کرنا ہے

تاکہ آپ کو ڈگری بھی ملے۔

میں نے ٹیچر کو بولا کہ میں نے الگورتھمک ٹریڈنگ پر کام کرنا ہے۔ تو ان کو تو پہلے سمجھ نہ آئی۔ کافی دماغ خراب کرنے کے بعد وہ بولے کہ آپ کیگل سے ڈیٹا سیٹ لیں گے۔ اور پھر اس پر کام کریں گے۔

پھر میں چیئر مین کے پاس گیا۔ چیئر مین صاحب کو بھی کچھ خاص سمجھ نہ آئی کہ یہ کیا چیز ہے۔ سب کو اتنا آئیڈیا تھا کہ کیگل سے سب لوگ ڈیٹا سیٹ اٹھاتے ہیں۔ اور پر پریڈکشن کرتے اور ماڈل ٹرین کرتے ہیں۔

ٹھیک ٹھاک خوار ہونے کہ بعد میں نے سکول منیجمنٹ سسٹم بنانے میں ہی عافیت جانی۔

0

Tony BB
 

TonyBB is a Coach , marketer, hypnotist and a founder of RSKVF Production who specializes in providing simple, affordable, and easy to use solutions for Life.